جامعة المصطفی العالمية كی طرف سے قم المقدسہ میں عربی زبان افراد كےلیے حفظ قرآن مقابلوں كا انعقاد

IQNA

جامعة المصطفی العالمية كی طرف سے قم المقدسہ میں عربی زبان افراد كےلیے حفظ قرآن مقابلوں كا انعقاد

11:24 - October 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1697327
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو جامعة المصطفی العالمية كےزير اہتمام قم المقدسہ میں عربی زبان افراد كے لیے حفظ قرآن كےمقابلے منعقد كیے جائیں گے۔
السيدہ رقیہ قرآنی ادارے كےمدير حجة الاسلام والمسلمين " عبدالجليل المكرانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان ايك روزہ مقابلوں میں مختلف عربی ممالك كےافراد جو كہ قم میں مقيم ہیں شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ یہ مقابلے تحريری ہوں گے۔ جناب المكرانی نے مزيد كہاكہ یہ مقابلے حفظ كامل قرآن مجيد، حفظ ۲۰ پارے ،حفظ۱۵ پارے،اور حفظ ۵ پارے كےموضوعات پر ہوں گے۔ ان مقابلوں كے اختتام پر جامعة المصطفی العالمية كی طرف سےممتاز افراد كو قيمتی انعامات ديئے جائیں گے۔
306049
نظرات بینندگان
captcha