مسلمانوں اور عيسائيوں كو امن و آشتی كی ترويج كرنی چاہیے

IQNA

مسلمانوں اور عيسائيوں كو امن و آشتی كی ترويج كرنی چاہیے

12:41 - October 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1697996
بين الاقوامی گروپ: ۱۲ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو انگلينڈ كی كيمبرج يونيورسٹی میں مسلمان اور عيسائی دانشوروں كے مشتركہ سيمينار سے كانٹربری كليسا كےپادری نےخطاب كرتے ہوئے مسلمانوں اور عيسائيوں پر زور ديا كہ وہ امن و آشتی كی ترويج كے لیے اپنا كردار ادا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " يو كے پريس" كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ كانٹربری كليسا كےپادری روآن ويليامز'' نے اپنے خطاب میں كہاكہ مسلمان اور عيسائی اپنے مشتركات كے بارے میں مكمل آگاہی نہیں ركھتے اور یہ چيز باہمی مكالمے كے لیے ركاوٹ ہے۔ ياد رہے كہ گزشتہ روز كيمبرج يونيورسٹی میں مسلمان اور عيسائی دانشوروں كا مشتركہ سيمينار شروع ہوا ہے۔ اور اس تين روزہ سيمينار میں ان دوآسمانی مذاہب كی مشتركہ اقدار كو سامنے ركھتے ہوئے باہمی روابط اور احترام متقابل جيسے موضوعات پر تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
۳۰۶۵۴۹
نظرات بینندگان
captcha