اسرائيل سے مقابلے كےلیےمسلمانوں كو سياسی اور مذہبی اختلاف كو بالائے طاق ركھنا ہو گا

IQNA

اسرائيل سے مقابلے كےلیےمسلمانوں كو سياسی اور مذہبی اختلاف كو بالائے طاق ركھنا ہو گا

12:20 - October 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1698482
بين الاقوامی گروپ: قدس ،امت اسلام كے اتحاد و وحدت كی علامت ہے لھذا اسرائيل كےمقابلے میں كاميابی حاصل كرنے كے لیے مسلمانوں كو سياسی اور مذہبی اختلافات كو بھلانا ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے الجزيرہ نیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۳ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو قطر میں مسئلہ قدس كےموضوع پر عالمی كانفرنس كے اختتام پر شركت كرنے والوں كی طرف سے ايك مشتركہ بيانیہ جاری ہوا۔ اس بيانیے میں مسئلہ قدس كی حمايت پر زور ديا گيا۔ اور اسرائيل كی طرف سے تاريخی اور اسلامی آثار كو نابود كرنے كی پاليسی كی مذمت كی گئی ہے اس بيانیے میں مزيدآيا ہےكہ قدس كا دفاع تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے اور فلسطين كےتمام گروہوں كو چاہیے كہ متحد ہو كر غاصب اسرائيل كا مقابلہ كریں۔
306747
نظرات بینندگان
captcha