بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امارات كے اخبار" البيان" نے لكھا ہے كہ العبادی نے اپنے بيان میں شيعہ و سنی اختلاف كے منفی اثرات كا ذكر كرتے ہوئے اسلامی مذاہب كے درميان دوستانہ تعلقات كی مضبوطی پر زور ديا اور كہا كہ مذہبی تعصبات سے پرہيز كيا جائے۔ انھوں نے موجودہ حالات میں مسلمانوں كےمفادات كے تحفظ پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ فرقہ وارانہ بيانات سے مسلمانوں كی وحدت و اتحاد پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اوران كی توانائياں دشمن كے مقابلے پرخرچ ہونے كی بجاٰئے آپس كی كھنچا تانی پر صرف ہو جاتی ہیں۔ انھوں نے ۲۰۰۵ء میں مكہ مكرمہ میں ہونے والی او۔ آئی۔ سی كانفرنس كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس میں بھی شدت پسندی كے خلاف اور اعتدال پسندی اور باہمی تبادلہ خيال پر زور ديا گيا تھا۔
308023