تركی میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " فرھاد پاليزدار" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا ہے كہ اس نشست میں مقررين نے حضرت فاطمہ(س) كی شخصيت پر گفتگو كی اور حضرت فاطمہ (س) كو اقوام عالم كی خواتين كے لیے نمونہ قرار ديا ۔ ياد رہے كہ ترك خواتين كی انجمن نے ۱۹۶۶ء میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا۔ اس وقت اس انجمن كا مركز انقرہ میں ہے اورتركی كےمختلف شہروں میں اس كے دفاتر موجود ہیں۔
308371