بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بہشہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی امور كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين " ابراہيم عباسی " نے ان قرآنی نسخوں كی تقسيم كا مقصد جوانوں اور نوجوانوں میں قرآنی ثقافت كی ترويج بتايا۔ انھوں نے كہا كہ بچوں اور نوجوانوں كو قرآنی تعليم كی طرف راغب كرنے كے لیے تعليم كی جديد روش سے استفادہ كرنا چاہیے۔ انھوںنے مزيد كہا كہ اس وقت تك بہشہر كے ۱۲ قرآنی مراكز میں ۱۲۰ قرآنی نسخے تقسيم كیے جا چكے ہیں۔
308608