سعودی عرب میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں میں ايرانی حافظ نے تيسری پوزيشن حاصل كی

IQNA

سعودی عرب میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں میں ايرانی حافظ نے تيسری پوزيشن حاصل كی

10:33 - October 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1700089
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں منعقد ہونے والے " ملك عبدالعزيز" نامی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ايران كےنمائندہ " مرتضی محمد نژاد" نے حفظ كل قرآن كےموضوع میں تيسری پوزيشن حاصل كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی" واس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ یہ مقابلے سعودی عرب كے بادشاہ " ملك عبداللہ بن عبدالعزيز" كی سرپرستی میں مكہ مكرمہ میں منعقد ہوئے جس میں ۵۶ اسلامی ممالك سے ۱۶۴ قراء اور حفاظ نے شركت كی۔ ان مقابلوں میں ايرانی نمائندہ " مرتضی محمد نژاد" نے حفظ كل قرآن كےموضوع میں تيسری پوزيشن حاصل كی اور انھیں انچاس ہزار سعودی ريال انعام كے طور پر ديئے گئے۔
309216
نظرات بینندگان
captcha