ايران كی يونيورسٹيوں كے طلباء كےقرآن مقابلوں میں سوڈانی طلباء كی شركت

IQNA

10:45 - October 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1700392

ايران كی يونيورسٹيوں كے طلباء كےقرآن مقابلوں میں سوڈانی طلباء كی شركت

بين الاقوامی گروپ: سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كی كوششوں سے تہران میں منعقد ہونے والے ايرانی اسٹوڈنٹس كے دوسرے بين الاقوامی قرآن مقابلوں میں دو سوڈانی طلباءبھی شركت كریں گے۔

سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " ابراہيم انصاری" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۲ سالہ " محمد عبدالرزاق" اور ۲۰ سالہ " سامی احمد'' سوڈان يونيورسٹيوں كی نمائندگی میں ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔ جناب انصاری نے مزيد كہا كہ سوڈانی طلباء پہلی مرتبہ ايران میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں شركت كر رہے ہیں۔ انھوں نے وضاحت كی كہ سوڈان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی نے سوڈان كی جمعيت قرآن سےرابطہ كيا تو جمعيت قرآن نے " محمد عبدالرزاق" اور "سامی احمد" كا ان مقابلوں میں شركت كے لیے انتخاب كيا۔ جناب انصاری نے كہا كہ ہم قرآنی سرگرميوں كے سلسلے میں سوڈان كے قرآنی مراكز ، قرآنی يونيورسٹی اور وزارت اوقاف سے رابطے میں ہیں۔ ياد رہےكہ یہ مقابلے ۱۰ نومبر ۲۰۰۸ء كو تہران میں منعقد ہوں گے۔
309461

نظرات بینندگان
captcha