انگلينڈ میں اسلامی مركز كےتعلقات عامہ كے انچارج " ضرجی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو میں خبر دی ہے كہ برمنگھم میں " المہدی" انسٹیٹيوٹ كےسربراہ حجت الاسلام شيخ "عارف عبدالحسينی" لندن میں " روابط اسلامی انسٹیٹيوٹ كے انچارج حجت الاسلام سيد " ذوالقدر رضوی" ، شہر لوٹن میں علی مسجد كے خطيب " سيد محمد سبطين كاظمی" پروفيسر "سيد نقوی كرمانی" اور ادارہ اسلامك تھاٹ كے انچارج حجت الاسلام " مقبول حسين علوی" اس سيمينار میں اردو اور انگريزی زبان میں خطاب كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كےعلاوہ ۲۴ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو اس مركز اسلامی لندن میں امام جعفر صادق (ع) كی شہادت كی مناسبت سے نماز مغرب و عشاء كے بعد مجلس عزا منعقد ہو گی جس میں اس مركز كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين " مغری' امام جعفر صادق (ع) كی سيرت كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
309954