سرمایہ كے منظم لين دين كی خاطر مسلمانوں اور عسائيوں كےدرميان تعاون

IQNA

سرمایہ كے منظم لين دين كی خاطر مسلمانوں اور عسائيوں كےدرميان تعاون

12:20 - October 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1700926
بين الاقوامی گروپ: كانٹربری كليسا كے پادری نے مسلمانوں اور عيسائيوں كو سرمائے كے منظم لين دين كی خاطر باہمی تعاون كی اپيل كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق "ايكليسيا" خبررساں ادارے نے لكھاہے كہ كانٹر بری كليسا كے پادری نے كيمبرج يونيورسٹی میں مسلمان اور عيسائی دانشوروں كے ايك مشتركہ اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان دونوں اديان كےپيروكار سرمائے كےمنظم لين دين كا سسٹم بنا كر دنيا كو معاشی بحران سے نجات دے سكتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ عيسائی تعليمات میں ہميشہ مالی منافع سے محتاط رو یہ برتا گيا ہے۔ اور ہماری یہ تعليمات اسلامی تعليمات كے بہت قريب ہیں ليكن سولہویں صدی كےبعد ان تعليمات پر كم توجہ كی گئی ہے۔
310395
نظرات بینندگان
captcha