بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مصری روزنامہ "الاخبار" نے لكھا ہے كہ اس بين الاقوامی اجلاس میں عرب ممالك كے وزرائے اوقاف اور ۷۰ اسلامی تنظيموں كےاراكين كے علاوہ دنيا كے ۱۰۰ سے زائد اداروں كے نمائندگان شريك ہوئے ہیں۔ اس دو روزہ اجلاس میں اس كونسل كی فلسطين و قدس كمیٹی كی رپورٹ پيش كی گئی اور قدس شريف میں یہودی سازی كرنے كی اسرائيلی كوششوں كو مورد بحث قرار ديا گيا ۔ شركاء نے حقوق انسانی كميشن كی خواتين تعليم اور نشرواشاعت كے بارے رپورٹ اور عراق ، سوڈان، اور فلسطينی مسلمانوں كی امداد پر بھی تبادلہ خيال كيا۔ یہ عالمی تبليغی كونسل غير سركاری ادارہ ہے جو دنياكے مختلف مقامات پر امداد رسانی كی ذمہ دارياں انجام ديتا ہے۔
310269