لندن میں " صلح اور عالمی اتحاد" كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

IQNA

لندن میں " صلح اور عالمی اتحاد" كے موضوع پر كانفرنس كا انعقاد

11:17 - October 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1701354
بين الاقوامی گروپ: ۲۵ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو برطانیہ كے دارالحكومت لندن میں "صلح اور عالمی اتحاد" كےموضوع پر كانفرنس شروع ہوئی جس میں پوری دنيا سے ہزاروں مسلمانوں نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس كےناظر جناب '' محمد علی " نے " اسلام آن لائن" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس " كہ جو اپنی نوعيت كی يورپ میں سب سےبڑی اسلامی كانفرنس ہے" كا مقصد مسلمانوں اور غير مسلموں كےدرميان خوشگوار تعلقات كی ترويج ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ ہماری كوشش ہے كہ اس دو روزہ كانفرنس میں مختلف اديان كےپيروكاروں كے درميان باہمی روابط كےلیے سازگار ماحول پيدا كریں۔ جناب محمد علی نے مزيد كہا كہ ہماری خواہش ہے كہ ہم مغربی ممالك میں مقيم مسلمانوں كو اعتماد نفس فراہم كریں تاكہ وہ اپنے مسلمان ہونے پر فخر كر سكیں.
311323

نظرات بینندگان
captcha