بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مراكش اخبار " التجديد" نے لكھا ہے كہ عراقی دانشور شيخ محمد محمود كی تاليف كردہ كتاب'' تعليم الصلاۃ" كا آفريقی زبانوں میں ترجمہ كر ديا گيا ہے۔ آسيسكو كے جنرل سيكرٹری عبدالعزيز بن عثمان التويجيری" نے كہا ہے كہ اس كتاب كا آفريقی زبانوں میں ترجمہ كرنا بہت ہی اچھا اقدام ہے اور اس سے اسلامی تعليمات كو آفريقہ كے مسلمانوں كےلیے عام كرنے میں مدد ملے گی۔ اس كتاب كے ترجمہ میںبھی آسيسكو عالمی انجمن تبليغ اور آفريقی عالمی يونيورسٹی نے بھرپور كردار ادا كيا ہے۔ مذكورہ زبانیں آفريقی ممالك كی رائج زبانیں ہیں جن میں كئی لوگ بات چيت كرتے ہیں جن میں سے سب سے زيادہ بولی جانيوالی زبان ' ولوف" ہے۔
311430