بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں بوسنيا، صربیہ، آلبانیہ، مقدونیہ، بلغاریہ اور يونان كے مفتيوں نے شركت كی اور بالكان كے مسلمانوں كی مشكلات اور ان كے مستقبل كے بارے میں تبادلہ خيال كيا۔ حاضرين نے اس نشست میں بالكان كے علاقے میں درستی اور صلح و صفائی كی فضا قائم كرنے كی ضرورت پر زور ديا۔ ياد رہے كہ ايك كروڑ ۲۰ لاكھ مسلمان بالكان كے علاقے میں مقيم ہیں۔
312347