بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائر كےروزنامہ " العجز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بعض پبلشرز ۶۵ ہزار غير اسلامی كتابوں كے نسخے اس نمائش میں لانا چاہتے تھے۔ ليكن اس نمائش كی انتظامیہ كی مداخلت پر ان كتابون كو اس نمائش میں لانے سے روك ديا گيا ہے۔ ان كتابوں میں كچھ كتابیں عربی زبان میں تھیں كہ جس میں قرآن مجيد كے تحريف شدہ نسخے بھی موجود تھے۔ اس كےعلاوہ جن كتابوں كےاس نمائش میں ورود پر پابندی لگائی گئی اسرائيل كی حمايت اور اسامہ بن لادن كےمتعلق تھیں۔ ياد رہے كہ الجزائر كے دارالحكومت " الجزيرہ" میں كتابوں كی ۱۰ویں بين الاقوامی نمائش ۲۷ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو شروع ہوئی جو ۵ نومبر ۲۰۰۸ء تك جاری رہے گی۔
312503