بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ ' الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار سعودی عرب كے بادشاہ " ملك عبداللہ بن عبدالعزيز' كی نظارت میںمنعقد ہو گا۔ جس میں علماء كرام، دانشور، محققين، اور اسلامی يونيورسٹيوں كے پروفيسرز شركت كریں گے۔ یہ سيمينار انجمن جہانی اسلام كے كانفرنس ہال مكہ مكرمہ میں منعقد ہو گا۔ انجمن جہانی اسلام كے جنرل سيكرٹری " عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نے اس سيمينار كےمتعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہاكہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد غير مسلموں كو اسلام كی حقيقت سے آگاہ كرنا ہے۔
312815