اسپين میں " مسلمان خاتون گلوبلائزيشن كے سایہ میں " كے موضوع پر سيمينار كا اختتام

IQNA

اسپين میں " مسلمان خاتون گلوبلائزيشن كے سایہ میں " كے موضوع پر سيمينار كا اختتام

12:23 - November 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1702994
بين الاقوامی گروپ: ۲۶ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو اسپين كے شہر " بارسلونا" میں " مسلمان خاتون گلوبلائزيشن كے سایہ میں " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار اختتام پذير ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كےروزنامہ " الرياض' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار كا اہتمام انجمن اسلامی اور اسپين كی سر گرم مسلمان خواتين نے باہمی تعاون سے كيا تھا۔ اور اس سيمينار میں مراكش ، سوریہ ، عمان، سعودی عرب، پاكستان، ہندوستان، سينگال، امريكہ، اور برطانیہ كی ۲۰ اہل علم مسلمان خواتين نےشركت كی۔ اس تين روزہ سيمينار میں شركت كرنےوالوں نے مسلمان خواتين كو در پيش چيلنجز كےبارے میں گفتگو كی۔ امريكہ كی رياست و رچينيا میں مطالعات اسلامی كی پروفيسر امينہ و دود نے اس سيمينار میں خطاب كرتےہوئے كہا كہ عورتوں میں مذہبی رجحان میں زبردست اضافہ ہوا ہےاور وہ اپنی مذہبی معلومات میں اضافہ كے لیے انٹرنیٹ سے استفادہ كر سكتی ہیں۔
312344

نظرات بینندگان
captcha