ہندوستان كے شہر بمبئی میں امام رضا (ع) كا جشن ميلاد

IQNA

ہندوستان كے شہر بمبئی میں امام رضا (ع) كا جشن ميلاد

10:56 - November 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1703435
بين الاقوامی گروپ: بمبئی شہر میں مسلمانوں كے اسٹیڈيم كی عمارت میں ۱۰ نومبر كو امام رضا (ع) كی ولادت با سعادت كے موقع پر ايك محفل جشن كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شبعہ خراساں رضوی كی رپورٹ كے مطابق بمبئی میں اسلامی جمہوریہ ايران كےكلچر سنٹركے سربراہ محمد رضا ميرزائی نے كہا ہے كہ حضرت امام رضا (ع) كی ولادت با سعادت كی موقع پر ہندوستان كے شہر بمبئی میں كلچر سنٹر ايران كے تعاون سے محفل جشن كا انعقاد كيا جائے گا۔ اس جشن میںامام رضا (ع) كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے فارسی اور اردو زبان میں مختلف پروگرام كا انعقاد ہو گا۔ اور اسی حوالے سے امام رضا (ع) كے عنوان پر قصہ نويسی كا مقابلہ منعقد كيا جائے گا۔ جس میں اچھا قصہ لكھنے والوں كو نفيس انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس محفل جشن كے افتتاح كے موقع پر امام رضا (ع) كے عنوان پر كتابی نمائش بھی لگائی جائے گی۔ جس میں آستانہ قدس رضوی كی اشاعت كردہ كتب كو نمائش كےلیے ركھا جائےگا۔
311475

نظرات بینندگان
captcha