بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے عالمی شعبہ سےاسپين میں ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ احمد رضا خضری نے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس ايك روزہ سيمينار كا انعقاد مذكورہ يونيورسٹی كے شعبہ لسانيات كےھال میں كيا گيا ہے۔ جس میں اسپين كی يونيورسٹيوں میں زبان فارسی كی تدريس كرنے والے پروفيسرز حضرات فارسی زبان كی اہميت پر روشنی ڈالیں گے۔ اور اسپين میں زبان فارسی كی تعليم كے بڑھاو كی خاطر تجاويز پيش كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ اس سيمينار میں سركاری عہديداروں كے علاوہ میڈرڈ يونيورسٹی كے پروفيسرز وغيرہ بھی خطاب كریں گے۔ جبكہ طلباء اور فارسی زبان كے متوالوں كی بھی بڑی تعداد شريك ہو گی۔ علاوہ ازیں اس ملك میں مقيم ايرانی باشندوں كو بھی سيمينار میں شركت كی دعوت دی گئی ہے۔
314760