بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " ٹریڈ عربیہ" نے لكھا ہے كہ ۲۰۰۸ء كی حلال مصنوعات كی عالمی نمائش كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "كرسٹن ويور" نے كہا ہے كہ یہ نمائش " پی جی سی سی" كےتعاون سے لگائی جا رہی ہے۔ اس نمائش میں دنيا كےمختلف ممالك اور علاقوں سے حلال مصنوعات كےسرمایہ كار اور خريدار شريك ہوں گے۔ اور نمائش كا مقصد پوری دنيا سے حلال مصنوعات كے تاجروں اور فيكٹری مالكان كی توجہ جذب كرنا بتايا گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس نمائش كے ذريعہ حلال مصنوعات كی تياری كےجديد ذرائع امارات اور دوسرے مشرق وسطی كے ممالك كی ضروريات كو پورا كرنے كی غرض سے افراد كی توجہ اس علاقے كی طرف دلانا ہے۔
314478