بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " ان ريچ" خبررساں ايجنسی نے لكھا ہے كہ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد مختلف اديان كےپيروكاروں كا مل بیٹھ كر تبادلہ خيال كرنا ہے۔ بالخصوص جوان نسل كو اس حوالے سے باہمی بات چيت كا موقع فراہم كرنا ہے۔ امريكہ میں مقيم ہندوستانی نژاد مسلمان " ايبوپیٹل" اس پروگرام كے خطيب ہوں گے۔ اور اميد كی جارہی ہے كہ " اديان كے مابين تعاون" كے اس اجلاس سے امريكہ میںمقيم مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان اچھے تعلقات استوار كرنے میں مدد ملے گی۔ پروگرام كے خطيب بھی اپنی تقرير میں اديان كے مابين تناو كو ختم كرنے لیے ضروری ہدايات فراہم كریں گے۔
314086