بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويتی اخبار " القبس" كے حوالے سےنقل كيا ہے كہ كويت كے وزير اوقاف ومذھبی امور " حسين ناصر الحريتی" نے رسول اكرم (ص) كی حمايت میں منعقد كی گئی دوسری كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیےكہ اسلامی مبانی كو ڈھال بناتے ہوئے رسول خدا (ص) كے خلاف مغربی ممالك كے پروپيگنڈے كا توڑ پيش كریں۔ انھوں نے كہا كہ مغربی اخبار كی طرف سےپيغمبر اكرم (ص) كی شان میں كی گئی گستاخی كا جواب مسلمانوں نے بڑے جذباتی انداز سے ديا ہے ليكن یہ احتجاج مكمل يكجہتی اور منصوبے كے تحت ہونا چاہیے۔ وزير اوقاف نے كہا ہے كہ رسول اكرم (ص) كی توہين كا مسئلہ ايك انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ لہذا پورے عالم كو پيغمبر اكرم (ص) كی سيرت سےآشنا كرنا چاہیے۔ واضح رہے كہ پيغمبر اكرم (ص) كی حمايت میں دوسری كانفرنس كويت میں برپا كی گئی ہے اس كانفرنس میں عالم اسلام كی ۴۰۰ برجستہ شخصيات شركت كر رہی ہیں۔ جس میں مختلف تنظيموں ، انجمنوں اور اداروں كے سربراہ شركت كررہےہیں۔
315068