بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " بيوويواس" نے لكھا ہے كہ ہالينڈ كے پرائمری اور مڈل سكولوں كے طلباء كو اس ہفتے ايك كتاب دی گئی ہے جس مں وائلڈرز كی اسلام كے بارے میں باتیں اور مختلف اقوام كے بارے میں ہٹلر كے نظريات كا تقابلی جائزہ ليا گيا ہے۔ اس كتاب میں لكھا ہے كہ وائلڈرز كی اسلام كے خلاف فيلم" فتنہ" اور ہٹلر كی كتاب " ميری جنگ" ہردو ايك ہی جيسے نظريات كی عكاسی كرتی ہیں جو دوسری اقوام اور عقائد كو رد كرتی ہیں ليكن اس كے برعكس كچھ ايسے افراد بھی ہیں جو مختلف عقائد، مذاہب اور اقوام میں وحدت و يكجہتی كےلیے جدوجہد كرتےہیں اور انھوں نے اس مقصد كے لیے فلمیں بنائی ہیں اور كتب بھی تحرير كی ہیں۔
316484