روس : قرآنی نسخہ جات كی نمائش میں" داغستان میںقرآنی قلمی نسخہ جات"نامی كتاب كا تعارف

IQNA

11:42 - November 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1706106

روس : قرآنی نسخہ جات كی نمائش میں" داغستان میںقرآنی قلمی نسخہ جات"نامی كتاب كا تعارف

بين الاقوامی گروپ:شی خاليف " كی تاليف كردہ كتاب" داغستان میں قرآن كے قلمی نسخے" كو روس میں لگائی جانيوالی قرآنی نسخہ جات كی نمائش میں متعارف كروايا گيا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے عالمی شعبہ سےبات چيت كرتے ہوئے ايرانی كلچرل سنٹرروس كے سربراہ ابوذرابراہيمی تركمان نے كہا كہ اس كتاب میں قرآن كريم كےقديمی قلمی نسخوں كا تعارف كروايا گيا ہے۔ جو روس میں موجود ہیں۔ انھوں نے كہا كہ آئندہ سال تہران كی عالمی نمائش كتاب میں اس كتاب كے مولف " شی خاليف" شريك ہوں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ نمائش مسلمانوں كی چوتھی كانفرنس كے موقع پر لگائی گئی ہے جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔ انھوں نے كہا كہ اس نمائش میں داغستان كے مختلف علاقوں سے قرآن كريم كے ۱۹ نفيس نسخہ جات جمع كیے گئے ہیں جو ايك ہزار سال سے بھی زيادہ قديمی ہیں جن میں سے نادرشاہ افشار كا ہدیہ كيا گيا قرآنی نسخہ سب سے برجستہ ہے۔ اس قرآنی نسخہ كا وزن ۱۵ كلوگرام ہے او اس میں آيات كو طلا كوب كيا گيا ہے۔
315841

نظرات بینندگان
captcha