بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ہفت روزہ اخبار" تركش ويكلی" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مظاہرے كی قيادت كچھ مسلمان اور مسيحی راہنما كر رہے تھے۔ اور مظاہرين نےاپنے ہاتھوں پر پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے اور وہ اس تاريخی قبرستان پر ميوزيم تعمير كرنے كےخلاف احتجاج كر رہےتھے۔ مفتی فلسطين " شيخ محمد حسين" نے اس مظاہرے میں خطاب كرتےہوئے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اسرائيل كےاقدامات كے خلاف ثابت قدمی كا مظاہرہ كریں اور انھوں نے مسلمانوں كے قبرستان كےانہدام كو نہ صرف اسلام بلكہ تمام اديان كی توہين قرار ديا۔ كليسائے ارتڈكس كےترجمان " عيسی مصالح" نے بھی اپنے خطاب میں كہا كہ اسرائيل كا مسجد الاقصی كے قريب كنيسہ تعمير كرنا ناقابل قبول اقدام ہے۔
316880