اسرائيلی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توہين پر پنجاب يونيورسٹی كا احتجاج

IQNA

اسرائيلی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توہين پر پنجاب يونيورسٹی كا احتجاج

12:39 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706610
بين الاقوامی گروپ: شہر الخليل میں اسرائيلی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توہين كے خلاف ۷ نومبر ۲۰۰۸ء كو پنجاب يونيورسٹی كی مسجد كےسامنے جمعيت طلباء اسلامی نے دھرنا ديا ہے۔ اور اس اقدام كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ" نيوز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جمعيت اسلامی كے طلباء نے ۷ نومبر ۲۰۰۸ء كو نماز جمعہ كے بعد پنجاب يونيورسٹی كی جامع مسجد كے سامنے دھرنا ديا۔انھوں نےاپنے ہاتھوں پر پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر اسرائيلی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توہين پر غم و غصے كا اظہار كيا۔ انھوں نے حكومت پاكستان سےمطالبہ كيا كہ وہ قرآن مجيد كی توہين پر اس ملك كی عوام كا احتجاج بين الاقوامی اداروں تك پہنچائیں۔ سبا نیٹ كی رپورٹ كے مطابق ۳۱ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو اسرائيلی فوجيوں نے شہر الخليل میں حملے كےدوران قرآن مجيد كو پھاڑ ديا تھا۔ اور كچھ فلسطينيوں كو گرفتار بھی كيا تھا۔ اس كے علاوہ گزشتہ مہينے اسرائيلی فوجيوں نے فلسطينيوں كے گھروں میں حملے كے دوران بھی قرآن مجيد كی توہين كی تھی۔
317112

نظرات بینندگان
captcha