ہندوستان كے شہر حيدر آباد دكن میں" صلح اور امن و امان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان كے شہر حيدر آباد دكن میں" صلح اور امن و امان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:37 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706614
بين الاقوامی گروپ: ۸ نومبر ۲۰۰۸ء كو ہندوستان كے شہر حيدر آباد دكن میں "صلح اور امن و امان" كےموضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا جس میں ہندوستان كے ايك سو سے زائد مسلمان اسكالرز نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " سٹیٹس مين" سائٹ كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں شريك افراد نے صلح، دہشت گردی اور ہندوستان كے مسلمانوں كے درميان ہم آہنگی جيسےموضوعات پر تبادلہ خيال كيا ۔اس سيمينار كا اہتمام جمعيت علماء ہند نے كيا ہے۔ اور یہ سيمينار ہر دو سال كےبعد منعقد ہوتاہے۔ ياد رہے كہ دو روزہ یہ سيمينار ۹ نومبر ۲۰۰۸ء كو اختتام كو پہنچا اور اس كے اختتام پر ايك بيانیہ صادر كيا گيا۔
317312
نظرات بینندگان
captcha