بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی " اے ايف پی" نے كہا ہے كہ لبنان میں سعودی عرب كے سفير عبدالعزيز خوجہ نے لبنانی اخبار نويسوں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ نيويارك میں ہونے والی بين اديان كانفرنس میں شيمون پيرس كو " رياض" كی جانب سے دعوت نہیں دی تھی بلكہ یہ دعوت خود اقوام متحدہ كی طرف سے تھی۔ رپورٹ كےمطابق سعودی اخبار" الحياۃ" نے لكھا ہے كہ سعودی سفير نے لبنانی سياستدانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے كہا كہ جو لوگ سعودی عرب كویہ الزام ديتے ہیں كہ اس نے اسرائيلی صدر كو كانفرنس میں شركت كی دعوت دی ہے انہیں اپنے خبری ذرائع میں تجديد نظر كرنےچاہیے۔ خبررساں ايجنسی "آسوشیٹڈ پرس" نے تين دن پہلےیہ خبر دی تھی كہ شيمون پرس كو كانفرنس میں شركت كی دعوت سعودی فرمانروانے دی تھی۔
317144