بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " المنار" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۷ نومبر ۲۰۰۸ء كو حزب اللہ لبنان كےنائب صدر " نعيم قاسم" نے ساحل عاج كی امور مساجد كونسل كے صدر " ابوبكر فوفانا" سے ملاقات میں كہا كہ استكبار عالم مسلمانوں كےاتحاد اور اسلامی ممالك كے استقلال سے خوفزدہ ہے۔ اس لیےوہ طاقت كے ذريعے مسلمانوں كےسياسی امور میں مداخلت كر كےدنيائے اسلام كو كمزور كرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دشمن جب طاقت كے ذريعے مسلمانوں پر تسلط حاصل كرنے میں ناكام ہوا تو اس نے مسلمانوں كےدرميان اختلاف و انتشار ايجاد كرنا شروع كر ديا۔ نعيم قاسم نے كہا مسلمان مذہبی اور سياسی بصيرت سے سرشار ہیں انھوں نے وضاحت كی ہے كہ لبنان كےمختلف گروہوں اور فرقوں نے ثابت كر ديا ہےكہ ملك میں مذہبی اختلافات كی كوئی جگہ نہیںہے اور اسرائيلی پاليسيوں سے مقابلہ اس وحدت كا منہ بولتا ثبوت ہے اس كے علاوہ اس ملاقات میں مسلمانوں كی موجودہ مشكلات اور شيعہ سنی وحدت كےاستحكام سے مربوط مسائل پر تبادلہ خيال ہوا۔
317101