بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مصری روزنامہ " الاخبار" نے لكھا ہے كہ محمود حمدی زقزوق نے كہا كہ آسمانی اديان بالخصوص اسلام اور عيسائيت میں كئی اصول اور قواعد مشترك ہیں اور مسلمان اور عيسائی دانشور مشترك اصولوں سے الہام ليتے ہوئے دنيا كےموجودہ مسائل كا حل تلاش كریں۔ انھوں نے كہا كہ اس گلوبلائزيشن دور میں اديان كے پيروكاروں كےدرميان باہمی گفتگو ضروری ہے۔ اور اس سے كبھی غفلت نہ كی جائے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ايك دوسرے كا باہمی احترام نہ كرنے كی سياست حقيقت پر مبنی نہیں ہے۔ دنيا كا موجودہ مالی بحران یہ بتا رہا ہے كہ تمام ممالك موجودہ مشكلات میں مہم ہیں اور اديان كےمابين گفتگو كو موثر بنانے كے لیے ضروری ہے كہ ايك دوسرے كی حيثيت كو قبول كيا جائے اور احترام متقابل كا خيال ركھا جائے۔ " اسلام اور عيسائيت" كے عنوان پر عالمی كانفرنس جرمنی كےدارالحكومت برلن میں منعقد ہوئی جس میں مسلم اور عيسائی دانشوروں نے بھر پور شركت كی۔
318266