طلباء كےبين الاقوامی قرآنی مقابلوں كےپہلے دن نمائندہ تاجيكستان كی تلاوت قرآن مجيد

IQNA

طلباء كےبين الاقوامی قرآنی مقابلوں كےپہلے دن نمائندہ تاجيكستان كی تلاوت قرآن مجيد

11:37 - November 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1707776
بين الاقوامی گروپ: مسلمان اسٹوڈنٹس كے دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے دن تاجيكستان كے نمائندے نے قرآن مجيد كی قرائت كی۔ یہ مقابلے تہران میں برج ميلاد میں منعقد ہو رہےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساںايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق تہران میں برج ميلاد میں منعقد ہونےوالے ان مقابلوں میں تاجيكستان كے حافظ قرآن" اسلام الدين گرايف" نے قرآن مجيد كی قرائت كی۔ تاجيكستان سے تعلق ركھنے والے حافظ قرآن " اسلام الدين گرايف" نے اسٹوڈنٹس كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی مرتبہ شركت كی۔ وہ جامعہ المصظفی العالمیہ میں فقہ و معارف ، علوم قرآن اور علوم حديث كے طالبعلم ہیں۔ ياد رہے كہ مسلمان طلباء كے دوسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۰ نومبر ۲۰۰۸ء سے ۱۳ نومبر تك تہران میں برج ميلاد میں منعقد ہو رہے ہیں جن میں دنيا كے چاليس ممالك سےاسٹوڈنٹس شركت كر رہےہیں۔
319178
نظرات بینندگان
captcha