مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كےدوسرے دن كا آغاز ترك قاری كی تلاوت قرآن مجيد سے ہوا

IQNA

مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كےدوسرے دن كا آغاز ترك قاری كی تلاوت قرآن مجيد سے ہوا

10:46 - November 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1708266
بين الاقوامی گروپ: ۱۲ نومبر ۲۰۰۸ء كو برج ميلاد تہران میں منعقد ہونے والے مسلمان اسٹوڈنٹس كے بين الاقوامی مقابلوں كےدوسرے دن كی پہلی نشست كا آغاز تركی كے قاری " يوسف دومان" كی تلاوت قرآن مجيد سے ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كےدوسرے دن پہلی نشست كا آغاز تركی كےقاری قرآن جناب يوسف دومان كی تلاوت قرآن مجيد سے ہواجبكہ افغانستان سے تعلق ركھنے والے قاری قرآن " حسن جان نوری" نے يوسف دومان كےبعد اس نشست میں قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ ياد رہے كہ دو روزہ ان مقابلوں میں ۴۰ ممالك سے مسلمان اسٹوڈنٹس شركت كر رہے ہیں۔
319655
نظرات بینندگان
captcha