نيويارك میں مكالمہ بين اديان كےموضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

نيويارك میں مكالمہ بين اديان كےموضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

10:45 - November 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1708268
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۱۲ نومبر ۲۰۰۸ء كو نيويارك میں مكالمہ بين اديان كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز ہوا۔ یہ كانفرنس اقوام متحدہ كی كوششوں سےمنعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ" الشرق الاوسط" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس میں دنيا كے مختلف ممالك كےوزراء سربراہان شركت كر رہے ہیں جو مختلف اديان كےپيركاروں كے درميان بہتر اور خوشگوار روابط كےلیے تبادلہ خيال كریں گے۔ اس كانفرنس كی پہلی نشست كا عنوان " صلح ا ور امن و آشتی كی ثقافت" تھا جس میں شركاء نے مختلف تہذيبوں اور اديان كے درميان روابط كے موضوع پر تبادلہ خيال كيا۔ روزنامہ نيويارك ٹائمز نے اپنے ايك بيانیے میں اس كانفرنس میں شريك معزز شخصيات كو خير مقدم كہا ہے۔
319383
نظرات بینندگان
captcha