بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی " ڈبليو۔ اے۔ ايم" نے لكھا ہے كہ یہ تين روزہ عالمی كانفرنس ماسكو كی اسلامی يونيورسٹی اور تركی كی وزارت مذہبی امور كے تعاون سے منعقد كی جا رہی ہے۔ روس كی شورائے مفتيان كے سربراہ شيخ " راوی عين الدين" نے اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ روسی مسلمانوں كو روس كے سابقہ دور میں مختلف قسم كی دينی اور عبادی مشكلات كا سامنا تھا اور اس دور میں كئی مساجد پر پابندی عائد كر دی گئی اور مذہبی شخصيات اور آئمہ مساجد كو ملك بدر كر ديا گيا۔ ليكن سو ويت يونين كے ٹوٹنے سے ۱۵ سال كے عرصہ میں روس كے مختلف شہروں میں سات ہزار مساجد تعمير كی گئیں۔ ماسكو، " قازان" محج قلعہ " داغستان" ، اوف شہروں میں اسلامی يونيورسٹياں اور كئی سو مدارس تعمير كیے گئے۔ انھوں نے اسلامی تعليم كی وسعت اور پيشرفت اور اسلامی كتب كی نشرو اشاعت پر روسی حكومت كے تعاون كا شكریہ ادا كيا ۔اس كانفرنس كے شركاء روس میں اسلامی تعليم، ايران میں دينی تعليم اور پاكستان میں اسلامی تعليم كے اصلاحی اسلوب وغيرہ پر رپورٹ پيش كریں گے۔
320213