بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ" عرب نيوز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " عدنان كاتب نے كہا ہے كہ اس سال جنوبی ايشيا كے ممالك سے ۵لاكھ مسلمان حج تمتع میں شركت كریں گے اور یہ ادارہ حجاج كی بہتر خدمت كےلیے كوشاں ہے۔ انھوں نے واضح كہا كہ جنوبی ايشيا كے ممالك كی خدمات كا ادارہ حجاج كے امن و امان اور حجاج كو بہتر سہوليات فراہم كرنے كے لیے قائم كيا گيا ہے اور حج كے ايام میں اس ادارے كے ۸۷ شعبے ہوں گے جو حجاج كی خدمت كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس ادارے نے خواتين كی خدمت كےلیے كچه خواتين كی خدمات حاصل كی ہیں۔
320749