اردن میں" اسلامی اعتدال پسندی" كےموضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

IQNA

اردن میں" اسلامی اعتدال پسندی" كےموضوع پر بين الاقوامی كانفرنس كا آغاز

12:09 - November 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1709195
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ نومبر ۲۰۰۸ء كو اردن كےدارالحكومت " امان" میں " اسلامی اعتدال پسندی" كےموضوع پر بين الاقوامی كانفرنس شروع ہوئی اس كانفرنس كی سرپرستی اردن كے بادشاہ " ملك عبداللہ" كر رہےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كےروزنامہ" دائرای" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس میں عربی اور اسلامی ممالك سے بعض علماء، دانشور، مبلغين اور سياسی شخصيات شركت كر رہی ہیں۔ بين الاقوامی اعتدال پسند كمیٹی كے سربراہ " مروان الفاعوری" نے كہ یہ كانفرنس ايسےوقت میں منعقد ہو رہی ہے۔ جب دنيا كے حالات بڑی تيزی سے بدل رہے ہیں۔ اور مسلمان دانشوروں كو چاہیے كہ وہ اس كانفرنس میں دنيائے اسلام كی مشكلات كے حل كے لیے موجودہ حالات كو سامنے ركھ كر اپنی آراء دیں۔ انھوں نے مزيد كہاكہ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں كو درپيش چيلنجوں كے مقابلہ كی مشكلات كا ادراك، دنيائے اسلام كو درپيش داخلی اور خارجی چيلنجز كا مقابلہ، غير مسلموں كےسامنے اسلام كی حقيقی تصوير پيش كرنا، اسلام كے خلاف مغربی پراپيگنڈے كا جواب اور سيرت نبوی كا پرچار ہے۔
320937


نظرات بینندگان
captcha