اس سال انگلينڈ سے ۲۵ ہزار مسلمان حج بيت اللہ سے مشرف ہوں گے

IQNA

اس سال انگلينڈ سے ۲۵ ہزار مسلمان حج بيت اللہ سے مشرف ہوں گے

12:08 - November 17, 2008
خبر کا کوڈ: 1709198
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ میں سعودی عرب كےسفير " محمد بن نواف" نے خبر دی ہے كہ حج بيت اللہ كے لیے انگلينڈ كے ۲۵ ہزار مسلمانوں كو سعودی عرب كے ويزے جاری كر ديئے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۵ نومبر ۲۰۰۸ء كو '' محمد بن نواف" نے انگلينڈ كے وزير خارجہ سے ملاقات میں كہا ہے كہ لندن میں سعودی عرب كے سفارت خانے نےاس سال حج تمتع میں شركت كرنے كے لیے انگلينڈ كے ۲۵ ہزار مسلمانوں كو سعودی عرب كا ويزا جاری كيا ہے۔ انگلينڈ كے وزير خارجہ نے بھی اس ملاقات میں كہا كہ انگلينڈ كے مسلمانوں نے اس ملك كی ثقافتی ، تجارتی، اقتصادی، سياسی، اور علمی ترقی میں اہم كردار ادا كيا ہے۔
320751
نظرات بینندگان
captcha