لبنان كی كاميابی اتحاد اور باہمی گفتگو میں مضمر ہے

IQNA

لبنان كی كاميابی اتحاد اور باہمی گفتگو میں مضمر ہے

15:03 - November 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1709780
سياسی گروپ: لبنان كی مجلس اعلائےاسلامی نےايك بيان میں خبردار كياہےكہ اس ملك كا فتنہ انگيزی سے نجات كا واحد راستہ اور كاميابی اتحاد اور باہمی تبادلہ خيال میں مضمر ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ " الانوار" نے لكھا ہےكہ مجلس اعلائے اسلامی لبنان نے ايك بيانیہ صادر كيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ یہ جماعت لبنان كو درپيش تمام خطرات كے سامنے سيسہ پلائی ديوار ہے اور اس ملك میں تمام سياسی تنظيموں كی وہ سرگرمياںجو لبنانی عوام كی منشا كےمطابق ہوں اس كی حمايت كرتی ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ حقيقی اور پايدار مصالحت كےلیے كام كيا جائے اور علاقے كی سياسی صورتحال اور تبديليوں كا ذكر كرتے ہوئے بيانیہ میں تمام سياسی رہنماوں سے بيداری اور بصيرت سےلائحہ عمل دينے كی استدعا كی گئی ہے۔ اور كہا گيا ہے كہ مہم اور ہر قسم كی تبعيض سےدوری میں امن عامہ كےاداروں اور عدالتی اداروں كے كردار كی حمايت پر بھی زور ديا اور كہا گيا ہے كہ گفتگو بين اديان كی بھی لبنان كی مركزيت كےلیے اشد ضرورت ہے۔
321023
نظرات بینندگان
captcha