بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے شيعوں كےرہنما "علامہ سيد عبد اللہ غريفی "(كہ جو چاليس سال كے بعد حرم امام حسين علیہ السلام كی زيارت كے لئے عراق پہنچے ہیں)نے حرم امام حسين (ع) كی زيارت كے بعد كہا ہے كہ بحرين كے شيعہ عراق كو اپنا دوسرا ملك سمجھتے ہیں اور عراق میں موجود مقدس مقامات كی زيارت كے بہت زيادہ مشتاق ہیں ۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اميد ہے كہ عراقی حكومت زائرين كو زيادہ سے زيادہ سہوليات فراہم كرنے كےلئے موثر اقدامات كرے گی اور عراقی ويزے كے حصول میں پيش آنے والی مشكلات كو دور كرے گی ۔
انھوں نے مقدس شہر كربلا اور حرم امام حسين علیہ السلام كو دنيائے اسلام كا نگينہ قرار ديا ۔
۳۲۱۳۰۱