سعودی عرب مين حجاج كو مطلع ركهنے كے لئے ايك جامع منصوبے كا آغاز

IQNA

سعودی عرب مين حجاج كو مطلع ركهنے كے لئے ايك جامع منصوبے كا آغاز

12:36 - November 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1711068
بين الاقوامی گروپ" صالح بن عبد العزيز آل الشيخ وزير اوقاف و اسلامی امور نے حجاج كو مطلع ركهنے اور اعمال حج سے آشنائی كے لئے ايك جامع منصوبے كی خبردی ہے یہ منصوبہ ۲۵ زبانوں پر مشتمل ہے ۔
ايران ۔ قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا نے "الرياض" سعودی اخبار سےنقل كيا ہے كہ انھون نے كہا كہ یہ منصوبہ ۱۶ نومبر كو شروع ہواہے اور اس كے اجراء مين میڈيا اور تبليغاتی ادارے ساتھ دے رہے ہیں ۔
انھوں نے بتايا كہ حج كے موضوع پر ۲۵ عالمی زبانوں پر مشتمل كتاب كی تقسيم ، تقارير، كا نفرنسیں ،خصوصی گول ميز كانفرنس اعمال حج صحيح انجام دينے كے لئے اس منصوبہ میں شامل ہے ۔
انھوں نے وضاحت كی كہ مبلغين مكہ ، مدينہ اور دوسرے شہروں میں اپنے دفاتر مين بیٹھیں گے اور احكام شرعی ان سے پوچھے جا سكتے ہیں اور وہ اس پورے عرصے میںجوابات دیں گے ۔
۳۲۱۶۳۸
نظرات بینندگان
captcha