بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی "ايكنا " نے سعودی عرب كے روزنامہ "الوطن " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شہر " تولوز " كی نژاد مخالف انجمن اور اس شہر كی اسلامی انجمنوں كی شكايت پر شہر ''تولوز"كی عدالت نے ۱۸ نومبر ۲۰۰۸ كو (Rudolf grivel) كی عدم موجودگی میں یہ فيصلہ سنايا ہے ۔
مذكورہ عدالت نے (Rudolf grivel) كے خلاف یہ فيصلہ مسلمانوں كے خلاف نژاد پرستی كے جرم میں سنايا ہے اور تين سال قيد كے علاوہ ۱۵۰۰ يورو جرمانہ بھی كيا ہے ۔
ياد رہے كہ (Rudolf grivel) اس سے پہلے سات مرتبہ اس قسم كے جرائم كا ارتكاب كر چكا ہے ليكن عدالت نے اسے پہلی مرتبہ یہ سزا سنائی ہے ۔
323010