ذرائع ابلاغ كے پندرہویں فسٹيول میں شركت كرنے والے تركی كے "قدير دميرل"جو كہ تركی روزنامہ "ينی شفق ' كے چيف اڈیٹر بھی ہیں نے بين الاقوامی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ذرائع ابلاغ كو دنياكی اہم ترين خبر رسان ايجنسيوں جيسے آسوشيتڈ پرس وغيرہ ہے اپنے لئے نمونہ عمل قرار ديتے ہوئے مغرب كے پروپگنڈے پر كامياب ہوا جا سكتا ہے اور اس امر میں كاميابی كے لئے چند زندہ زبانوں پر مشتمل اسلامی ذرائع ابلاغ كی متعارف كروانے كی ضرورت ہے "دميرل " نے كہا كہ اسلامی ذرائع ابلاغ كی ذمہ داری صحيح اسلامی تعليمات كو دنيا كے سامنے پيش كرنا ہے ، انھوں نے كہا كہ ہمارے لئے اس بات كی كوئی اہميت نہیں ہے كہ مغربی میڈيا اسلام كے خلاف كی طرح پروپيگنڈہ كرتا ہے بلكہ ہمارے لئے یہ بات اہميت كی حامل ہے كہ اسلامی ذرائع ابلاغ اپنی ذمہ داريوں كو نبھاتےہوئے اسلامی تعليمات كو صحيح انداز سے پہنچائیں تاكہ دنيا اسلامی تعليمات كی گرويدہ ہو جائے ۔ انھوں نے اسلامی زرائع ابلاغ كی طرف سے يورپ میں چينل فعال كرنے پر بھی اطمينان كا اظہاركرتے ہوئے اسے اديان كے ما بين باہمی تعليمات كو فروغ دينے كے لئے اچھا اقدام قرار ديا ۔
324750