بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الجزيرہ" نے لكھا ہےكہ طلال بن احمد العقيل نے اس بارے كہا ہے كہ اس منصوبے كا تعلق سعودی عرب كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور سے ہے جو قرآن كی تقسيم كے علاوہ تين ملين ویڈيوكيسٹیں بھی اعمال حج پر مشتمل حجاج كے درميان تقسيم كرے گی۔ انھوں نے كہا كہ حج كے مناسك اور حجاج كرام كےبارے میں معلومات كا سلسلہ بہت وسيع كر ديا گيا ہے۔ طلال بن احمد العقيل نے كہا كہ مكہ مكرمہ اور مدينہ منورہ كے بڑے چوراہوں پر اليكڑانك بورڈ نصب كر دیے گئے ہیں جن پر مناسك حج اور دوسری معلومات ديكھی جا سكتی ہیں۔ انھوں نے كہا كہ ۴۰ سیٹلائٹ چينل بھی سعودی عرب كی وزارت اوقاف سے حجاج كی معلومات كے بارے میں تعاون كر رہے ہیں۔
325043