بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ " پينينشل" نے لكھا ہے كہ امير قطر كی زوجہ شيخ موزہ بنت ناصر المسند نے اس اجلاس سےخطاب كرتے ہوئے كہا كہ قطر كا اسلامی ہنر پر مشتمل ميوزيم اسلامی ثقافتی سنٹر میں تبديل ہونا چاہیے۔ یہ اجلاس معروف معماراور اسلامی ہنر مندی كے ماہر " يومينگ پی" كی قدردانی كے لیے منعقد كيا گيا تھا۔ اس اجلاس میں " يومينگ پی" نے اسلامی ہنر پر مشتمل ميوزيم كے بارے میں كہا كہ میںنے معماری كےہنر پر ۶۰ سال پہلے كام شروع كيا اور اس عرصے میں بہت زيادہ تجربات حاصل كیے ہیں اور اسلامی ہنر پر مشتمل ميوزيم كی تعمير ميرا خواب تھا جو سات سال میں شرمندہ تعبير ہوا۔ اس اجلاس میں شريك ماہر ہنر مند " فليپ جوديدو" نے " يومينگ پی" كی قدر دانی كرتے ہوئے ان كے اس اسلامی ہنر مندی پر مشتمل ميوزيم كی قديمی معماری اور عصر حاضر كی معماری كا حسين امتزاج قرار ديا۔ ياد رہے كہ اس ميوزيم كا افتتاح چند دن پہلے دنيا كی مختلف معروف شخصيات كی شركت كے ساتھ ہوا تھا۔
325075