سعودی عرب میں قرآن كےخلاف بنائی جانے والی كمپيوٹر گيم كی فروخت پر اظہار افسوس

IQNA

سعودی عرب میں قرآن كےخلاف بنائی جانے والی كمپيوٹر گيم كی فروخت پر اظہار افسوس

9:57 - November 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1713204
بين الاقوامی گروپ: اسلام كی توہين اور قرآن كےخلاف بنائی جانےوالی كمپيوٹر گيم سعودی عرب اور دوسرے مشرق وسطی كےممالك میں فروخت كی جا رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " صوت العراق " خبررساں سائٹ نےلكھا ہے كہ اس كمپيوٹر گيم كا نام " فسٹ ٹوفائیٹ" ہے اس میں اگر گيم كھيلنے والا نمبر لينا چاہے تو اسے مساجد كو نابود اور قرآن كريم كو پارہ پارہ كرنا پڑتا ہے اور مسجد كے اندر موجود افراد كو قتل كرنا ہوتا ہے۔ اس گيم كو جيتنے كےلیے ضروری ہے كیہ قرآنی نسخہ جات پر فائرنگ كی جائے جو مسجد كے اندر موجود ہیں اور اسكے اگلے مرحلے میں قرآن كو پھاڑنا اور مساجد كو انہدام كرنا شامل ہے۔ یہ گيم سعودی عرب اور مشرق وسطی كے ممالك كے بازاروں میں فروخت كی جا رہی ہے۔ اس گيم كی نسبت اسلام اور قرآن كی توہين كرنے والوں كی طرف بھی دی جا رہی ہے اور بعض اس گيم كو القاعدہ اور وہابی گروہوں كا شاخسانہ كہہ رہے ہیں۔ سعودی عرب كے بعض شہريوں نے اس گيم كی فروخت پر افسوس كا اظہار كيا ہے اور سعودی عرب كی اطلاعات و نشريات سے اس كے خلاف اقدام كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
325125
نظرات بینندگان
captcha