كويتی قرآنی محقق: دنيا كی سياسی اور اقتصادی مشكلات كا حل قرآنی كی طرف بازگشت میں مضمر ہے

IQNA

كويتی قرآنی محقق: دنيا كی سياسی اور اقتصادی مشكلات كا حل قرآنی كی طرف بازگشت میں مضمر ہے

11:54 - December 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1714978
بين الاقوامی گروپ: كويتی قرآنی محقق " نبيل العوضی" نے كہا ہے كہ دنيا كو درپيش سياسی اور اقتصادی مشكلات كا حل قرآن كريم كی طرف باز گشت میں ہی مضمر ہے لہذا اس كتاب الہی كی تعليمات اور مفاہيم سے بھر پور استفادہ كيا جائے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی روزنامہ " القبس" نے لكھا ہے كہ نبيل العوضی نے گزشتہ روز كويت میںمنعقدہ ايك كانفرنس میں جس كا عنوان " قرآن سے عشق" تھا كہا ہے كہ قرآن میں بہت ہی ارزش مند تعليمات اور اصول پائے جاتے ہیں كہ جن سے انسان مستفيد ہو كر عصر حاضر كی مشكلات پر حاوی آ سكتا ہے۔ انھوں نے قرآنی آيات كی خوبصورتی اور عظمت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مسلمان جوانوں سے كہا كہ وہ اپنی سرگرميوں میں قرآنی تعليمات كو اپنے لیے سرلوح قرار دیں۔ انھوں نے كہا كہ یہ بات قابل افسوس ہےكہ بعض عربی اور اسلامی ٹی وی چينلجز قرآنی حكيم كی عظمت كا لحاظ نہیں كرتے اور بعض مقامات پر وہ آيا ت كی تحريف كا سبب بنتے ہیں۔ كويت كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور كے ترجمان فہدالكندی نے كہا ہے كہ اس ملك كے مبلغين متوجہ رہیں كہ قرآن كا انداز حفظ بہت آسان اور سادہ ہے اور جوانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن كے لیےكچھ وقت مختص كریں تاكہ قرآن حفظ كر سكیں۔
326935

نظرات بینندگان
captcha