تاتارستان میں" اسلامی تعليم پر تبصرہ" كے عنوان سے عالمی كانفرنس كا آغاز

IQNA

تاتارستان میں" اسلامی تعليم پر تبصرہ" كے عنوان سے عالمی كانفرنس كا آغاز

11:59 - December 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1714983
بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ تاتارستان كے دارالحكومت " قازان" كی اسلامی يونيورسٹی میں " اسلامی تعليم پر تبصرہ " كےعنوان سےعالمی علمی كانفرنس كا آغاز ہو گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار " الرياض" نے لكھا ہے كہ یہ كانفرنس روس میں تاسيس كی گئی پہلی اسلامی يونيورسٹی كے يوم تاسيس كےموقع پر منعقد كی جارہی ہے، قازان اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ " رفيق محمد شين" نے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں مختلف ممالك سے اعلی سطحی وفد شريك ہو رہے ہیں جن میں كويت، قطر،قازقستان، تركی، چچنیہ اور داغستان شامل ہیں۔ تاتارستان كی اس كانفرنس كے پہلے روز روس میں مسلم مبلغين كی كمی ، جديد مساجد كی تعمير، قديمی مساجد كی تعمير نو، روس كے اسلامی تعليمی اداروں كو درپيش مالی مشكلات وغيرہ كا جائزہ ليا جائےگا۔ اس دور روزہ كانفرنس میں یہ بھی طے كياجائے گا كہ روس میں ايك اسلامی مالياتی ادارہ قائم كيا جائے جس كی ذمہ داری ہے كہ وہ اسلامی معاشيات پر علمی اور تعليمی امور كا جائزہ لے۔ ابھی تك قازان اسلامی يونيورسٹی سے ۲۰۰۰ مبلغ، اساتذہ، اور دينی دانشور فارغ التحصيل ہو چكے ہیں۔
326859

نظرات بینندگان
captcha