بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی " SPA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار سعودی عرب كےبادشاہ " ملك عبداللہ بن عبدالعزيز'' كی نظارت میں منعقد ہو رہا ہے اور اس میں اسلامی ممالك كےعلماء، دانشور، اور پروفيسرز شركت كر رہےہیں۔ عالمی انجمن اسلام كے سربراہ " عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نےاس سيمينار كےمتعلق اظہار خيال كرتےہوئے كہا ہےكہ اس سيمينار میں غير مسلم ممالك میں تبليغ اسلام كو درپيش چيلنج اور موانع، اسلامی تبليغات كے حوالے سے آئندہ كا پروگرام جيسے موضوعات پر گفتگو كی جائے گی۔ ياد رہے كہ یہ سيمينار ہر سال حج كے موقع پر مكہ مكرمہ میں منعقد ہوتا ہے جس میں حجاج بڑی تعداد میں شركت كرتےہیں۔
327866