اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنا مسلمان طلباكی ذمہ داری ہے

IQNA

اسلام كا حقيقی چہرہ پيش كرنا مسلمان طلباكی ذمہ داری ہے

13:32 - December 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1715801
بين الاقوامی گروپ: ايسی دنيا جس میں اسلام اور مسلمانوں كی توہين كو آزادی بيان سےتعبير كيا جا رہا ہے وہاںاسلام كا حقيقی چہرہ متعارف كروانا مسلمان طلبا كی ذمہ داری ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں مصروف علم طالبہ صفری اسماعيل نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہم مسلمان طلباء مختلف ذرائع سے اسلام كو دنيا كے لیے متعارف كروا سكتے ہیں جن میں سے ايك راستہ اسلامی فلموں كی تياری ہے جب اسلام كےخلاف "فتنہ" جيسی فلم تيار كی جا سكتی ہے تو ہمیں چاہیے كہ اسلام كا حقيقی چہرہ روشناس كروانے كےلیے بھی فلم بنائیں۔ صفری اسماعيل نےكہا كہ ذرائع ابلاغ ، میڈيا ، نشريات، اسلامی مجلات وغيرہ بھی اسلام كو متعارف كروانے كا دوسرا بہترين ذريعہ ہیں۔ انھوں نے مسلمان طلباء كی كانفرنس كو ايك مثبت اقدام قرار ديتےہوئے كہا كہ ايسی كانفرنسیں باعث بنتی ہیں كہ مختلف علاقوں سے مسلمان جمع ہو كر ايك دوسرے سے بہترآشنائی اور وحدت اسلام كےلیے مناسب تدابير سوچ سكیں۔ انھوںنے مزيد كہا كہ پاكستان كی ۹۰ فی صد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے اور میں تحصيل علم كے بعد اپنےملك میں جا كر مدرسہ تاسيس كركے دين كی خدمت كروں گی۔
326805

نظرات بینندگان
captcha