امارات ، زائرين كعبہ كو موبائل كی خصوصی سہوليات دے گا

IQNA

امارات ، زائرين كعبہ كو موبائل كی خصوصی سہوليات دے گا

13:10 - December 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1716368
بين الاقوامی گروپ: شارجہ كے ادارہ اموراسلامی نے۲۹ نومبر كو تمام مسلمان زائرين كعبہ كے لیے خصوصی sms سرويس كا افتتاح كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اخبار " Khaleej Times" سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كے ادارہ امور اسلامی كے سربراہ طالب الميری نے كہا كہ نئی سروس تمام مسلمانوں كےلیے خاص كر زائرين بيت اللہ الحرام كےلیے ہے۔ وہ اس سروس سے اعمال حج اس سال حج كے حوالے سے تمام جزئی اطلاعات حاصل كر سكتے ہیں۔ انھوں نے وضاحت كی جو اعمال حج يا فضائل حج كے بارے میں جاننا چاہتے ہیں مناسك " Manasek" يا فضائل " Fadael" كو ان نمبروں 6962,6963 پر ارسال كریں اور جواب حاصل كریں۔
327682

نظرات بینندگان
captcha